مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست لوزیانا میں پولیس نے اسلحہ چوری کرتے ہوئے تین سیاہ فام نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان پولیس اہلکاروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ امریکی پولیس کے مطابق لوزیانا کے شہر بیٹون روج میں تینوں سیاہ فاموں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دکان کی چھت توڑ کر اسلحہ چوری کر رہے تھے۔
گرفتار ایک فام اینٹونیو تھومس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی اسلحہ چوری کرنے کے بعد گولیاں خریدنے جا رہے تھے اور وہ پولیس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
پولیس نے تینوں ملزمان پر اسلحہ چوری اور نقب زنی کے الزامات عائد کرتے ہوئے چوری کیے گئے آٹھ میں سے چھ ہتھیار برآمد کر لیے ہیں۔
اس سے قبل ڈیلس میں گزشتہ ہفتے دو سیاہ فام نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاج کے دوران مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا ۔
امریکی ریاست لوزیانا میں پولیس نے اسلحہ چوری کرتے ہوئے تین سیاہ فام نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان پولیس اہلکاروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
News ID 1865456
آپ کا تبصرہ